بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

افغانستان کی صورتحال اطمینان بخش، اشرف غنی کی پاکستان کیخلاف بلیم گیم کی کوشش ناکام’

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت افغانستان پر لگی ہوئی ہیں ، جو پروپیگنڈا اشرف غنی حکومت کر رہی تھی اس کے بر عکس ہوا اور اشرف غنی کی پاکستان کیخلاف بلیم گیم کی کوشش ناکام ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان کےحالات خراب ہونے کاخدشہ تھامگرایسا کچھ نہیں ہوا، پوری دنیا کی نظریں اس وقت افغانستان پر لگی ہوئی ہیں تاہم ابتدائی رپورٹس میں افغانستان کی صورتحال اطمینان بخش ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران،تاجکستان، ازبکستان جانے کا ارادہ رکھتا ہوں، کابل ایئرپورٹ پرلوگ انخلا چاہتے تھےاس پرپاکستان نےاپنا کردار ادا کیا، ہم اجتماعیت کا حامل سیٹ اپ چاہتے ہیں جو دنیا کے لئے قابل قبول ہوں۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بات ہوئی، طالبان نےانتقام نہ لینے اورسرکاری ملازمین کوکام پر آنے کا کہا ہے، بچیوں کی تعلیم پرپابندی لگنے کاخدشہ تھا لیکن پابندی نہیں لگائی گئی،اچھا اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو پروپیگنڈا اشرف غنی حکومت کر رہی تھی اس کے بر عکس ہوا، پہلی ترجیح امن قائم رہے،بازار کھلیں نارمل زندگی کی طرف ملک لوٹے، سب جانتے ہیں افغانستان میں کرپٹ سسٹم تھا، پر امن طریقے سے چیزیں آگے بڑھنا لوگوں کی پزیرائی کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اشرف غنی نے پاکستان پر نشانے داغے بلیم گیم کی کوشش ناکام ہوئی، پاکستان کو سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں سن لیا جاتا تو بہتر ہوتا تاہم بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا، منصوبہ بندی کر رکھی ہے چمن تورخم پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں