جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

‘اشرف غنی کا انخلا اور فوج کی شکست’ امریکا نے معلومات پوشیدہ رکھی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکی نگراں ادارے نے پینٹاگون اور محکمہ خارجہ پر اشرف غنی اور امریکی افواج کے انخلا سے متعلق معلومات چھپانے کا الزام عائد کردیا۔

یہ انکشاف سیگار کے سیکریٹری جنرل جان سوپکو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی گزارش پر چند رپورٹس تک آن لائن رسائی عارضی طور پر معطل کر دی تاکہ امریکہ سے منسلک افغانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

سیکریٹری جنرل نے دعویٰ کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے سیگار کی ویب سائٹ پر موجود 2400 آئٹم ہٹانے کا کہا تھا جب کہ باقیوں تک عوام کی آن لائن رسائی کو بحال رکھا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے سابق افغان حکومت ختم ہونے اور فوج کے اچانک شکست کھانے سے متعلق تحقیات کی ذمہ داری سیگار کے انسپکٹر جنرل کو سونپی ہے، تاہم انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اشرف غنی کی حکومت کی درخواست پر پینٹاگون سال 2015 سے متعلقہ ڈیٹا جاری نہیں کر رہا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں