The news is by your side.

Advertisement

رانا ثنا استعفیٰ معاملہ، لبیک یارسول اللہ کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

لاہور: مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ نے 15جنوری سےجیل بھروتحریک شروع کرنےکا اعلان کردیا، ڈاکٹر اشرف جلالی کا کہنا ہے کہ 9 جنوری کو پیر حمید الدین سیالوی کا پرتپاک استقبال کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر لبیک یارسول اللہ کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ ’مطالبات نہ مانےگئےتوکارکن جیل بھروتحریک کاآغازکریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ حمیدالدین سیالوی کے مؤقف کی حمایت کرتےہیں، 9 جنوری کو پیر سیالوی کا پرتپاک استقبال کریں گے اُس کے بعد جو بھی احتجاج یا دھرنا دیا جائے گا ہم اُن کے ساتھ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: رانا ثنا استعفیٰ دو! تحریک لیبک یا رسول اللہ ﷺ کے قائدین ڈٹ گئے

یہ بھی پڑھیں: ختم نبوت کا معاملہ، ن لیگ کوبڑادھچکا،5 اراکین اسمبلی مستعفی

یاد رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ اور پنجاب کے مشائخ نے قادیانیوں کے بارے میں ہمدردی رکھنے پر رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کررکھا ہے، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اس ضمن میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جاچکا ہے۔

پیر حمید الدین سیالوی نے ایک روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم 9 جنوری کو داتا دربار ضرور جائیں گے اگر حکومت ہمیں روک سکتی ہے تو روک کر دکھائے‘۔

قبل ازیں گوجرانولہ میں حمید الدین سیالوی نے پنجاب حکومت کو 31 دسمبر کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر رانا ثنا مستعفیٰ نہ ہوں تو شہباز شریف فی الفور اپنا استعفیٰ پیش کریں‘ْ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں