منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ایشون نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز سے فاسٹ بولر محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ردِ عمل دیا ہے۔

روی چندر ایشون کا اپنے یوٹیوب چینل پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل نہ کرنا حیران کن نہیں بلکہ متوقع تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ محمد شامی انجری کے باعث کافی عرصہ ٹیم سے باہر رہے ہیں۔ بولرز کی سلیکشن میں بیٹرز کے برعکس (جیسے کہ ورات کوہلی یا روہت شرما) ایسے وقفے مختلف تاثر پیدا کرتے ہیں۔

روی چندرن ایشون نے کہا کہ شامی کو نکالا جانا متوقع تھا۔ اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ جب ایک روزہ کرکٹ نہیں ہو رہی تھی تب بیٹرز ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے تھے۔ محمد شامی انجری کے باعث باہر تھے۔ بولر کے لیے رن-اپ اسپیڈ، ردم اور معیار معنی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد شامی نے رواں سیزن میں کم وقت میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں رانجی ٹرافی کے 4 میچز میں 20 وکٹیں شامل ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی وکٹ لینے کی صلاحیت برقرار ہے اور وہ ٹیم کو فائدہ پہنچا سکتے تھے۔

محمد شامی کی طوفانی بولنگ، دو میچز میں 15 وکٹیں اڑادیں

شامی کو بہترین فارم میں ہونے کے باوجود بھارتی ٹیم میں نظرانداز کیا جارہا ہے، رنجی ٹرافی میں بنگال کے لیے کھیلتے ہوئے، شامی نے گجرات کے خلاف دو اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں