منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

شاداب خان اور روی چندرن ایشون ایک ہی ٹیم میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون اور شاداب خان بگ بیش لیگ میں ایک ہی ٹیم سے کھیلیں گے۔

سابق بھاراتی اسپنر روی چندرن ایشون نے اگلے دو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن کے لیے سڈنی تھنڈر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، وہ لیگ میئں شرکت کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔

رواں سال کے شروع میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ایشون کی ریٹائرمنٹ نے بیرون ملک سفر کے لیے دروازے کھول دیے۔ انہوں نے سب سے زیادہ بنیادی قیمت کے ساتھ آنے والی آئی ایل ٹی 20 نیلامی میں بھی حصہ لیا ہے۔

یہ پڑھیں: کلدیپ یادیو نے شاداب خان کا ایشیا کپ کا ریکارڈ توڑ دیا

تاہم، آئی ایل ٹی 20 کے ساتھ ان کی وابستگی  جو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک ہوگی اس کا مطلب ہے کہ وہ 14 دسمبر سے شروع ہونے والے بی بی ایل کے ابتدائی تین ہفتوں سے محروم رہیں گے۔

اس کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا اور سڈنی سکسرز، ہوبارٹ ہریکینز، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈر سمیت متعدد کلبوں نے ایشون کے ساتھ بات چیت کی۔

تھنڈر کے پاس پہلے ہی سیم بلنگز، لوکی فرگوسن اور شاداب خان کے ساتھ مقامی اسپنرز کرس گرین، تنویر سنگھا اور ٹام اینڈریوز شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں