جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

’پاکستان ورلڈ کپ مہم میں سنجیدہ ہے تو فخر زمان کو کھلانا پڑے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر معروف اسپنر روی چندرن ایشون نے پاکستان ٹیم کو جیت کا گُر بتاتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے پر زور پر دیا ہے۔

روی چندرن ایشون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر پاکستان واقعی اس ورلڈ کپ مہم میں سنجیدہ ہے تو ٹیم مینجمنٹ کو مڈل آرڈر میں فخر زمان کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ایشون کا کہنا تھا کہ فخر زمان اسپنرز کے خلاف جارحانہ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور خاص طور پر عادل رشید اور لیام ڈاسن جیسے باؤلرز کے سامنے سوئپ شاٹس اور کریز سے باہر نکل کر بڑا شاٹ کھیل سکتے ہیں۔

سابق بھارتی اسپنر نے کہا کہ درمیانی اوورز میں رنز کی رفتار بڑھانا پاکستان کے لیے اہم ہوگا اور فخر اس کردار کو مؤثر انداز میں ادا کرسکتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان

انہوں نے کہا کہ نیپال نے بھی عادل رشید کے خلاف اسی حکمت عملی سے کامیابی حاصل کی تھی، جہاں بلے بازوں نے اسکوائر باؤنڈریز کی جانب کھیل کر اسپنرز کو دباؤ میں ڈال دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں