بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کرٹیسٹ سیریزاپنے نام کرلی -
The news is by your side.

Advertisement

بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کرٹیسٹ سیریزاپنے نام کرلی

ناگ پور: بھارت نے چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 124 رنزسے شکست دے کر 2:0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ٹیسٹ سیریز کی کامیابی کا سہرا آف اسپنرروی چند اشون کے سربندھا جنہوں نے 7 وکٹیں حاصل کریں جبکہ لیگ اسپنر امیت مشرا نے بقیہ تین وکٹیں حاصل کریں۔

جنوبی افریقہ کو فتح کے لئے 310 رنز اسکور کرنے تھے تاہم بھارتی بالروں نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو 185 رنزپرہی پویلین لوٹنے پرمجبورکردیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون پرہے اور2006 کے بعد جنوبی افریقہ پہلی ٹیسٹ سیریز میں یہ پہلی شکست ہے۔

اشون کو ان کی کارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں