منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں خنجر کے وار سے اے ایس آئی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سبزی منڈی کے قریب خیابان چوک پرخنجر کے وار سے اے ایس آئی کو شہید کردیا گیا ، علی اکبر خان سپریم کورٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی کے قریب خیابان چوک پر نامعلوم شخص کے حملے میں پولیس کا اے ایس آئی شہید ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی علی اکبر پیدل جا رہا تھا کہ نامعلوم شخص نے خنجر سے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، زخمی اہلکار اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہید اے ایس آئی علی اکبر خان سپریم کورٹ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہید اے ایس آئی علی اکبر کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں