ایشیا کپ 2018: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی -
The news is by your side.

Advertisement

ایشیا کپ 2018: پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی : ایشیا کپ کے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، بابراعظم45اننگز میں دو ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایشیا کپ 2018میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہانگ کانگ کیخلاف آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا،
امام الحق 50 ،بابراعظم 33 اورفخرزمان نے24رنز اسکور کیے۔

عثمان شنواری نے 3،شاداب خان اورحسن علی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں، بابراعظم45اننگزمیں2000رنزبنانےوالےدوسرےپاکستانی بن گئے، اس سے قبل45اننگز میں دوہزار رنز کا اعزاز صرف ایشین بریڈ مین ظہیرعباس کے پاس تھا،

اس سے قبل  ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 117 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ہانگ کانگ کا کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، اعزاز خان 27 اور کنچت شاہ نے 26 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے تین، شاداب خان نے دو اور حسن علی نے دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے مابین دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ہانگ کانگ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو نزاکت خان اور انشی راحت میدان میں آئے جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلا اوور محمد عامر نے پھینکا، پانچویں اوور میں رن لینے کی کوشش کے دوران شاداب خان نے زبردست فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور گیند کو سیدھا وکٹوں کی طرف پھینکا۔

نزاکت خان ہانگ کانگ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تو جو 17 کے مجموعی جبکہ 13 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ 15 اوورز کے اختتام پر مخالف ٹیم نے3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز اسکور کیے۔

ٹاس

ہانگ کانگ کی ٹیم کے کپتان انوشمان رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیل کر ایشیا کپ تک رسائی حاصل کی، فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتےتو پہلے بیٹنگ کرتے، مخالف ٹیم کو کم سےکم رنز پر روکنےکی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بھرپورتیاری کےساتھ میدان میں اتررہےہیں، پلیئنگ الیون میں 4 فاسٹ باؤلرز اور ایک اسپنرکو شامل کیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کو فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 5 سے 6 میچ ضرور جیتنے ہوں گے، تمام ٹیمیں ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے اچھی کارکردگی دکھائیں گی۔

اسکواڈ پاکستان:


قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد (کپتان)، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان شامل ہیں۔

ہانگ کانگ اسکواڈ:


ہانگ کانگ ٹیم کی قیادت انوشمان رتھ کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر حیات، نزاکت خان، تنویر افضل، اعزاز خان، کرسٹوفر کارٹر، ندیم احمد، اسکوٹ مکینی، احسن خان، احسان نواز اور کنچٹ شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مشفیق الرحیم کی عمدہ بیٹنگ، بنگلا دیش کا ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو عبرتناک شکست

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کا پہلا میچ بنگلا دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلا گیا تھا، جس میں بنگال ٹائیگرز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 137 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں