ایشیا کپ 2018: قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا: Aisia cup
The news is by your side.

Advertisement

ایشیا کپ 2018: قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا

لاہور: رواں ماہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2018 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مشن ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے عمل سے بھی گزرنا پڑے گا۔

علاوہ ازیں یویو ٹیسٹ میں کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری آئی، شعیب ملک، حسن علی اور جنید خان یویو ٹیسٹ کی ٹاپ تھری پوزیشن میں آئے۔

کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اٹھارہ کھلاڑی شریک ہوں گے، کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیے جائیں گے جس کی روشنی میں حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اب تک ایشین کپ کے چودہ ٹورنامینٹ‌ہوچکے ہیں، جن میں‌ سے دو میں پاکستان نے فتح اپنے نام کی، سب سے زیادہ ٹورنامینٹ بھارت نے اپنے نام کیے۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے‘ سرفراز احمد

یاد رہے کہ ٹورنامینٹ کی ٹائمنگ کا خاصی تاخیر سے اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے ایشین کونسل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بھارت کی جانب سے بھی میچز کی ترتیب پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ٹورنامینٹ میں چھے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ایشیا کپ کے میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کیا گیا تھا، ایونٹ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں