تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

کرونا کے باعث ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا، سارو گنگولی کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے باعث ایشیا کرکٹ کپ منسوخ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے باعث ایشیا کرکٹ کپ منسوخ کردیا گیا ہے، رواں سال ایشیا کپ کا انعقاد نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے اس بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی۔

مزید پڑھیں : ایشیا کپ 2020 کی میزبانی، پی سی بی کی سری لنکا کو مشروط پیشکش

یاد رہے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔

Comments

- Advertisement -