تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، پاکستان نے رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی منسوخی کے پیچھے کوئی سیاست نہیں ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ وبائی بیماری کے سبب کیا گیا ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ سال ایونٹ کے انعقاد پر غور کررہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان 2022 میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے کہا تھا کہ کرونا کے باعث ایشیا کرکٹ کپ منسوخ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کے لیے پی سی بی نے سری لنکا کو مشروط پیش کش کی تھی، پی سی بی نے اے سی سی کے اجلاس میں پیشکش کی تھی کہ کرونا کے باعث پاکستان، یو اے ای میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا ممکن نہیں ہے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ خطے میں سری لنکا میں سب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور سری لنکا میں کرکٹ سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں سری لنکا موزوں ترین مقام ہے۔

Comments

- Advertisement -