تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مکی آرتھر کا قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی تبدیل کرنے کا مشورہ

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی اوپننگ جوڑی تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 کرک انفو کے ایشیا کپ کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  سابق کوچ مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کوٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ اوپننگ نہیں کرنی چاہیے۔

مکی آرتھر نے کہا کہ فخر زمان کا ٹاپ پر آنا بولرز کو اینگلز تبدیل کرنے پر مجبور کرے گا وہ گراؤنڈ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہیں اور بولرز کو مایوس کر سکتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر بہت ناتجربہ کار ہے جبکہ میرے دور میں ٹیم میں محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی تھے۔

  پروگرام میں شریک سابق بھارتی کھلاڑی رابن اتھاپا نے بھی یہی کہا کہ بابر اور محمد رضوان کو اوپننگ نہیں کرنی چاہیے اس کے بجائے دونوں میں سے کسی ایک کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے۔

رابن نے کہا کہ دونوں بیٹرز میں سے کسی ایک کو اوپننگ کے بجائے مڈل آرڈر مضبوطی کے لیے تیسرے نمبر پر آنا چاہیے۔

سابق بھارتی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بابر اور رضوان پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جس کی وجہ سے ان دونوں کو الگ الگ بیٹنگ کرنی چاہیے جبکہ لیفٹ رائٹ بیٹرز بھی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

۔

Comments

- Advertisement -