تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے

شارجہ: ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی 155 رنز سے شکست دے دی، محمد رضوان کو 78 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر کے 193 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 10.4 اوورز میں محض 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 155 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہانگ کانگ کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 8 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، فخر زمان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈو اور ڈائی تھا اور ہانگ کانگ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

سپر فور مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور اتوار 4 ستمبر کو قومی ٹیم روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔

پاکستان اورافغانستان کی ٹیمیں 7 ستمبرکو شارجہ میں مدمقابل آئیں گی جبکہ 9 ستمبر کو دبئی میں گرین شرٹس کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

Comments

- Advertisement -