منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ایشیا کپ 2023: بھارت آج اہم میچ نیپال کیخلاف کھیلے گا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ 2023 میں بھارت آج اہم میچ آسان حریف نیپال کے خلاف پالی کیلے میں کھیلے گا بارش آج بھی میچ میں رخنہ ڈال سکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ 2023 میں بھارت آج اپنا اہم میچ آسان حریف نیپال کے خلاف سری لنکا کے کرکٹ گراؤنڈ پالے کیلے میں کھیلے گا جہاں دو روز قبل پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔ آج کے میچ میں بھی 80 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت کو سپر فور مرحلے تک رسائی کے لیے لازمی فتح یا بارش کی مداخلت درکار ہوگی تاہم نیپال نے اگر اپ سیٹ کر دیا تو بھارت کے سارے ارمانوں پر اوس پڑ جائے گی اور اسے خالی ہاتھ وطن واپس جانا ہوگا جب کہ نیپال کو اگلے مرحلے کا ٹکٹ مل جائے گا۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل آئیں گی۔ نیپال کو پاکستان نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں با آسانی 238 رنز سے شکست دی تھی جب کہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کے باعث بے نتیجہ رہنے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔

سفر کی دلچسپ ویڈیو: پاکستان ٹیم ایشیا کپ سپر فور مرحلے کیلیے لاہور پہنچ گئی

آج کے میچ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نہیں کھیلیں گے وہ ذاتی وجوہات کی بنا کر اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوئے ہیں تاہم بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق وہ سپر فور مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں