منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

بھارت کیخلاف پہلے ون ڈے کا تجربہ کیسا رہا؟ نسیم شاہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مخالف ٹیم کو اپنی بولنگ اٹیک سے پریشان کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف میچ کو یادگار قرار دیدیا۔

ایشیاکپ میں گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ روایتی حریف کے خلاف اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا تجربہ بتارہے تھے۔

’کاش میری والدہ ہوتیں اور۔۔۔‘ نسیم شاہ جذباتی ہوگئے

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جبکہ ون ڈے فارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے لیکن یہ تجربہ بہت مختلف تھا، بھارت حریف کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ کرنے میں کامیاب رہا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے تو اس دوران میں نے کوشش کی کہ بھارتی ٹیم کو رنز نہ بنانے دوں، سوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باولنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دینگے۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نے شروعات میں بہترین باولنگ کی اس کے بعد حارث رؤف نے درمیان میں آکر بہت اچھی باولنگ کی، اس کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کررہا تھا اور ہم اس مین کامیاب ہوئے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بچپن میں لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی وہاں میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے،لاہور میں ہونے والے میچ میں بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں