پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ کے بعد سپر فور مرحلے کا میچ کھیلنے کے لیے لاہور پہنچ گئی کھلاڑی آج آرام کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے کولمبو سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ ہوٹل پہنچنے پر انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔
پی سی بی نے قومی ٹیم کی کولمبو سے لاہور تک سفر کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی جس میں کھلاڑی موج مستی کرتے، ہنستے مسکراتے، فینز کے ساتھ تصاویر بنواتے اور سہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
قومی کھلاڑی آج آرام کریں گے اور 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کے میچ کی تیاری کے لیے کل پریکٹس کرے گی۔ گرین شرٹس بدھ کو گروپ بی میں دوسرے نمبر کی ٹیم سے میچ کھیلے گی۔
پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔ گروپ اے کا اہم میچ آج بھارت اور نیپال کے درمیان پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی فتح اس کو سپر فور میں پہنچا دے گی، بارش نے رخنہ ڈالا تب بھی وہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا تاہم نیپال نے اپ سیٹ کر دیا تو پھر بھارت کو خالی ہاتھ وطن واپس جانا ہوگا اور نیپال اگلے سپر فور میں رسائی حاصل کرے گی۔
Touchdown Lahore 🛬
Onto the Super 4 stage for the 🇵🇰 team 🎯#AsiaCup2023 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/jfJxHuEO8w
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 3, 2023
گروپ بی کی صورتحال دلچسپ ہے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے دو دو پوائنٹ ہے جب کہ افغانستان کا کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔ کل افغانستان اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔ اگر یہ میچ افغانستان جیت گیا تو تینوں کے دو دو پوائنٹ ہو جائیں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا اور دو ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے تک پہنچیں گی جب کہ بارش ہوئی تو بنگلہ دیش اور سپر فور کھیلیں گی۔