پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ایشیا کپ میں آج ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل اوپنر فخر زمان کے حوالےسے پیشگوئی کی ہے۔
پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل شائقین کرکٹ شائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکیں تیز ہوچکی ہیں، پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
میچ سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے فخر زمان سے متعلق پیشگوئی کی۔
دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’مجھے فخر زمان بھارت کے خلاف سنچری کرتے نظر آرہے ہیں‘۔
I am seeing @FakharZamanLive making century tomorrow, InshAllah 🇵🇰♥️.#INDvPAK pic.twitter.com/7ZZC9uFoX5
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) September 1, 2023
Comments
- Advertisement -