ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

حارث کا ایکشن چھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (26 ستمبر 25) آئی سی سی سے سزا ملنے کے باوجود حارث رؤف کا ایکشن چھا گیا. سوشل میڈیا پر صارفین اے بی ڈیویلیئرز کے اس عمل کو حارث کے مشابہ قرار دے رہے ہیں.

یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی بیٹنگ کے دوران باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے والے پاکستانی پیسر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی بیہودہ ہوٹنگ کے جواب میں منہ سے کوئی لفظ ادا کیے بغیر ہاتھوں سے ایسا اشارہ کیا جس سے بھارتیوں کو چار ماہ قبل پاکستان سے شرمناک شکست یاد آ گئی اور ہزاروں کے مجمع کو سانپ سونگھ گیا تھا۔

حارث رؤف نے اگرچہ بھارتی شائقین کی ہوٹنگ پر اشاروں کی زبان میں بھارت کے 6 طیارے گرنے کا زخم تازہ کیا، لیکن آئی سی سی نے ان پر بھی جرمانہ عائد کر دیا۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پاکستانی پیسر کو سزا دیے جانے کے باوجود انکا یہ ایکشن دنیا بھر کے کھلاڑیوں میں مقبولیت حاصل کرتے ہوئے بھارت کو کھیل کے میدانوں میں بھی رسوا کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اے بی ڈی ویلیئرز ہاتھوں سے ایسا اشارہ کرتے ہیں جیسے طیارے اڑان بھرنے کے بعد گرتے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز فٹبال کے سپر اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ہاتھ کے اشارے سے طیارے اڑنے اور گرنے کے ایکشن کی حارث رؤف کی نقل کر رہے تھے۔

رونالڈو کی اس ویڈیو کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اپنے شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت نے 7 مئی کو رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کیا تھا جس میں درجنوں معصوم پاکستانی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، شہید ہو گئے تھے۔

حارث رؤف کے بھارتیوں کو چڑانے کے انداز پر خواجہ آصف کا ’’پنجابی میں دلچسپ ردعمل‘‘

پاکستان نے بزدل دشمن کا جواب بہادری سے صبح کی روشنی میں دیا اور پاک فوج نے 10 مئی کو فجر کے بعد آپریشن بنیان مرصوص کے نام سے ایسا آپریشن کیا کہ صرف چند گھنٹوں میں بھارت کے ایئر ڈیفنس کو تباہ کر کے رکھ دیا اور بھارت کو گھٹنے ٹیک کر جنگ بندی کی پیشکش کرنے پر مجبور کر دیا۔

اس معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کا غرور سمجھے جانے والے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیاروں کو گرایا جب کہ شاہینوں کا ایک بھی جہاز ان کے نشانے پر نہ آ سکا۔

حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

تب سے چھ صفر بھارت کے لیے ایسا طعنہ بن گیا ہے کہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود ہر میدان میں اس کے لیے ذلت ورسوائی کا سبب بن رہا ہے۔

وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کو فائنل میں فتح کی کُلید بتا دی!

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں