دبئی (17 ستمبر 2025): ایشیا کپ میں آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والا میچ متنازع امپائر اینڈی کرافٹ ہی سپروائز کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا اہم میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوگا۔ تاہم یہ میچ متنازع میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ ہی سپروائز کریں گے۔
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈی کرافٹ جو پہلے اسٹیڈیم میں موجود تھے اور اچانک وہاں سے روانہ ہو کر آئی سی سی ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ اب دوبارہ اسٹیڈیم آ گئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ رچی رچرڈسن ابوظہبی میں ہیں اور وہ آج اس میچ کو سپروائز کرنے کے لیے دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے اینڈی کرافٹ ہی میچ سپروائز کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ تاہم اس کا سب سے متنازع پہلو میچ ریفری اینڈی کرافٹ کا ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو سے ہاتھ نہ ملانے کا کہنا تھا۔


