جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

اینڈی پائکرافٹ پاکستان ٹیم کیلیے ماضی میں بھی ولن بنے رہے!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 ستمبر 2025): میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے ہمیشہ ولن کا کردار ادا کیا ماضی میں بھی کئی مخالف فیصلے دیے۔

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری اس وقت ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت ٹاکرے میں دونوں ٹیموں کو ٹاس کے بعد مصافحہ نہ کرنے کا کہنے پر دنیائے کرکٹ کی میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

تاہم یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بغض میں جانبدارانہ رویہ اپنایا ہو۔ ماضی میں بھی اینڈی کرافٹ پاکستان ٹیم کاور کرکٹرز کے لیے ہمیشہ ولن کا کردار ادا کرتے رہے ہاور متعدد قومی کھلاڑیوں کے ایکشن رپورٹ کر چکے ہیں۔

ماضی میں پاکستان کے میچز میں دیگر ممالک کے کرکٹرز کا متنازع ایکشن بھی سامنے آیا۔ مگر جس میچ میں اینڈی کرافٹ ہوئے، ان کے ریڈار پر صرف پاکستانی کھلاڑی ہی آئے۔

پاکستانی بولرز کے جب بھی ایکشن رپورٹ ہوئے، میچ ریفری کوئی اور نہیں بلکہ اینڈی پائکرافٹ ہی تھے۔

سال 2001 میں اس وقت کے ابھرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر شعیب ملک کے بولنگ ایکشن کو پائکرافٹ نے ہی مشکوک قرار دیا تھا۔

اس کے بعد 2014 میں محمد حفیظ اینڈی پائکرافٹ کا نشانہ بنے۔ انہوں نے ہی پاکستانی آل راؤنڈر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کو رپورٹ کیا۔

گھومتی گیندوں سے حریف بلے بازوں کی وکٹیں اڑانے والے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کا ایکشن رپورٹ کر کے ان کرکٹ کیریئر سے بھی کھیلنے والے پائکرافٹ ہی تھے۔

تاہم ہر بار پاکستانی کرکٹرز کے ایکشن رپورٹ کرنے والے پائکرافٹ خود اپنے جال میں پھنس گئے اور مشکوک ایکشن کی وجہ سے خود ہی رپورٹ ہو گئے۔

انہیں رپورٹ کیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے، جس کے بعد ان کی آئی سی سی میں اہلیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

اینڈی پائی کرافٹ زمبابوے کے سابق کرکٹر رہ چکے ہیں جن کا کیریئر مختصر رہا ہے۔ انہوں نے محض تین ٹیسٹ میچز اور 20 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کی تھی۔

بعد ازاں وہ زمبابوے ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہے لیکن وہاں بھی وہ اپنے متنازع کردار کے باعث مستعفی ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے میچ ریفری کے کردار میں اپنا کیریئر آگے بڑھایا۔

ایشیا کپ 2025: پاکستان کی دستبرداری سے متعلق اہم خبر

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں