بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

ایشیا کپ 2025 : بنگلہ دیش نے افغانستان کو ہرادیا، سپر فور کی امیدیں برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد اس کے سپر فور میں جانے کی امید ہے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 155 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم آخری اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

رحمان اللہ گرباز 35 اور عظمت اللہ عمرزئی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان راشد خان 20 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا نشانہ بنے۔

گلبدین نائب 16 اور محمد نبی 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسم احمد اور رشاد حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے، تنزید حسن نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

سیف حسن 30 اور توحید ہردوئے 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں