بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

کوچ کا ہوا اشارہ، شاہین نے پھینکی جادوئی گیند اور پلٹ دیا میچ کا پانسہ (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (26 ستمبر 2025): ایشیا کپ کے لو اسکورنگ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو کیسے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی ویڈیو دیکھیں۔

دبئی میں گزشتہ شام کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرین شرٹس اس کم ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب رہے اور 11 رنز سے کامیابی سمیٹ کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔

میچ میں کئی بار اتار چڑھاؤ آیا اور میچ کبھی بنگلہ دیش اور کبھی پاکستان کے کورٹ میں جاتا رہا۔ تاہم 16 ویں اوور میں بنگلہ دیشی ٹیم 97 رنز بنا چکی تھی اور بنگلہ دیشی مڈل آرڈر شمیم حسین 30 رنز بنا کر پاکستان اور فتح کے درمیان سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی ٹیم کو فتح کی جانب لے جا رہے تھے۔

ان سنسنی خیز لمحات میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شاہین شاہ آفریدی کو ہاتھ سے (سلوور بال) کرنے کا اشارہ کیا۔

پاکستانی پیسر نے بھی اپنے کوچ کی ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے بیک آف دی ہینڈ (سلوور بال) پھینکی، حریف مڈل آرڈر بلے باز ان کے جھانسے میں آئے اور تیز شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 

یہ وکٹ پاکستان کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی اور پھر بنگلہ ٹائیگرز صرف 124 رنز تک محدود رہے۔

اس میچ میں شاہین شاہ نے آل راؤنڈ کارکردگی (17 رنز اور 3 وکٹیں) پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز پایا۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں دسویں بار مین آف دی میچ ایوارڈ لینے والے پہلے فاسٹ بولر بنے۔

’’ہم سعید انور سمجھتے رہے، وہ سعید اجمل نکل آیا‘‘ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں