بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

’آج فہیم اشرف 6 انڈین وکٹیں اڑا کر 6-0 کی یاد تازہ کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پھول نگر (28 ستمبر 2025): قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے اہل خانہ نے آج ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت کیلیے پر امید ہیں۔

ایشیا کپ کا بڑا فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ میچ کے لیے پورا پاکستان پرجوش ہے اور جگہ جگہ بڑی اسکرینیں لگا کر یا خاندان اکٹھے ہو کر یہ میچ دیکھ رہے ہیں۔

پھول نگر میں پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے گھر بھی کرکٹ شائقین کا میلہ لگا ہے اور لوگ اکٹھا ہو کر میچ دیکھ رہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ پاکستان کی جیت کے ساتھ اپنے بیٹے کے اس میچ میں 6 وکٹیں لینے کے لیے بھی پرامید ہیں۔

قومی آل راؤنڈر کے والد رانا محمد اشرف نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے خالد رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی قوم اور ہم سب پرجوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ فہیم اشرف نہ ہمیں مایوس کرے گا اور نہ ہی ملک کو۔ اس میچ میں پاکستان ضرور کامیاب ہوگا۔

فہیم اشرف کے بھائی نوید اشرف کے بھائی نے کہا کہ بھارت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے وئے کہا کہ 6 کا ہندسہ ہندوستان کو بہت تنگ کر رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ فہیم اشرف آج 6 انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستانی کامیابی دلانے کے ساتھ چھ صفر کی یاد تازہ کرا دے گا۔

پاکستان آج بھی 1986، 1994 اور 2017 کی تاریخ دہرائے گا؟

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں