ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

حارث رؤف کے بھارتیوں کو چڑانے کے انداز پر خواجہ آصف کا ’’پنجابی میں دلچسپ ردعمل‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (22 ستمبر 2025): گزشتہ روز قومی پیسر حارث رؤف کے بھارتیوں کو چڑانے کے انداز پر وزیر دفاع نے پنجابی میں دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں روایتی حریفوں کے درمیان میدان اور میدان سے باہر کئی بار گرما گرمی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔

ایسا ہی ایک منظر بھارتی بیٹنگ کے دوران اس وقت سامنے آیا، جب باؤنڈری لائن پر پاکستانی پیسر حارث رؤف فیلڈنگ کر رہے تھے۔ اس موقع پر بھارتی شائقین نے ہوٹنگ شروع کر دی، جس پر حارث رؤف نے فورا ایسا ایکشن دیا کہ بھارتیوں کو چپ لگ گئی۔

حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے سے 10 مئی کو رافیل طیارے گرنے کا ایکشن کر کے دکھایا اور پھر بھارتیوں کی طرف رخ کر کے 6 صفر کا نشان بنایا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی رافیل، رافیل کے زوردار نعرے لگا دیے۔

فوری ردعمل دیکھ اور نعرے سن کر بھارتی شائقین کی بولتی بند ہوگئی اور ان کے 10 مئی کا زخم پھر ہرا ہو گیا اور ان کی بولتی بند ہو گئی۔

قومی پیسر کا یہ انداز جہاں پوری پاکستانی قوم کو بھایا، وہیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ان کے ایکشن پر پنجابی زبان میں دلچسپ تبصرہ کر کے بھارتیوں کو تلملانے پر مجبور کر دیا۔

گوتم گمبھیر نے بھارتی کرکٹرز کو میدان میں واپس بلا کیا خاص ہدایت کی؟ (ویڈیو وائرل)

خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھارتیوں کی ہوٹنگ پر پاکستانی پیسر کے فوری ردعمل کو سراہتے ہوئے پنجابی زبان میں لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘ یعنی ’’حارث رؤف صحیح کیا ان کے ساتھ، لگے رہو۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں