اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

’پاکستان اگر جیت بھی جائے تو کہوں گا ہیڈکوچ کو ہٹائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی نے ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف فلاپ بیٹنگ اور ناقص حکمت عملی ہیڈکوچ کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ پاکستان اگر جیت بھی جائے تو کہوں گا ہیڈکوچ کو ہٹائیں، ہیڈکوچ کو یہ نہیں پتا کہ اچھے اسٹارٹ کے بعد کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوینٹی کا کھلاڑی نہیں اس کو بیٹنگ کےلیے بھیج دیا، ہیڈکوچ کے فیصلے سمجھ نہیں آتے ان کی انکوائری ہونی چاہیے، ہیڈکوچ کو کیا آئی پی ایل میں نوکری کرنی ہے؟

ایشیاکپ فائنل: اچھے آغاز کے بعد پاکستانی بیٹرز پھر سے فلاپ، بھارت کو 147 رنز کا ٹارگٹ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس طرح  وکٹیں گنوائیں افسوس ہوتا ہے آج کے میچ میں لیفٹ رائٹ کا کمبی نیشن کیوں نہیں چلایا، ٹیم میں اس طرح کے فیصلے کر کے پاکستان کے عوام سے کھیل رہے ہیں، ہمارے بڑوں کو اب آنکھیں کھولنی چاہیے وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی پوچھیں، وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کو ٹیم کی کارکردگی سے متعلق پوچھنا چاہیے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ڈوبے جیسے بولر کو پاکستانی بیٹرز پاور پلے میں اچھا نہیں کھیل سکے، ہم میدان کے سپاہی تھے جان لڑاتا تھے آج بھی ڈوبے جیسے بولرز کو اچھی شارٹس کھیل سکتا ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں