کراچی (28 ستمبر 2025): آج پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی سنسنی خیز میچ کے سلسلے میں کراچی میں واقع نارائن مندر میں بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
دبئی میں پاکستان اور بھارت کا پہلی مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل ہونے جا رہا ہے، شاہین اپنی حریف ٹیم کو قابو کرنے کے لیے جی جان لگانے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ادھر پوری قوم جیت کے لیے دعا گو ہے تو کراچی میںاقلیتی برادری بھی پاکستان کو بھرپور سپورٹ کر رہی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے اقلیتی برادری میں بھی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور کراچی کے نارائن مندر میں پاکستان کی ایشا کپ میں کامیابی کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اقلیتی برادری کے افراد کہتے ہیں کرکٹ سمیت ہر کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کرکٹ میچ کے موقع پر کھلاڑیوں کو ہینڈ شیک لازمی کرنا چاہیے جو آئی سی سی کے رولز ہیں۔
بھارت نے گزشتہ میچوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کو مکمل نظر انداز کیا تھا اس فائنل میچ میں آئی سی سی رولز عمل درآمد کرنا چاہیے اور پاکستان کی ٹیم کم بیک کی صلاحیت رکھتی ہے اقیلتی برادری کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں، اور پاکستان نےجس طرح کم بیک کیا ہے وہ ایشا کپ کا ٹائٹل بھی حاصل کرے گا۔
پوجا کے موقع پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے کہا کہ انڈیا اور پاکستان آمنے سامنے آ گئے ہیں لیکن وہ گیم کھیل رہے ہیں جسے سراہا جانا چاہیے، کیوں کہ انھیں گیم کھیلنا ہے جنگ نہیں سمجھنی اسے، ہار اور جیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن ہماری دعا ہے کہ پاکستان جیتے کیوں کہ ہم پاکستانی ہیں۔
پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بعد ارشدیپ سنگھ کیخلاف آئی سی سی میں شکایت کردی
ایک خاتون نے کہا میں تو پاکستان ہی کو سپورٹ کروں گی کہ میں پاکستانی ہوں، ایک اور خاتون نے کہا ’’ہم انڈیا پاکستان میچ بہت شوق سے دیکھتے ہیں لیکن بہت دکھ ہوتا ہے جب پاکستان نہیں جیتتا، اس بار ہماری دعائیں ہیں کہ پاکستان ہی جیتے، انشا اللہ، پاکستان زندہ باد۔‘‘
ہندو برادری کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے میدان کے اندر محبت کے سفر کو جاری رہنا چاہیے اور کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جائے، وہ دعا کر رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیت جائے۔
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں


