ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ایشیا کپ سپر فور: بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سپر اوور میں سری لنکا نے بھارت 3 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے پہلی ہی گیند پر باآسانی حاصل کرلیا۔

ارشدیپ سنگھ نے سپر اوور میں سری لنکا کو 2 رنز تک محدود رکھا، اس سے قبل بھارت اور سری لنکا اور میچ برابر ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناسکی اس طرح دونوں ٹیموں کے مابین میچ برابر ہوگیا۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے شاندار 107 رنر کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، کوشل پریرا کے 58 رنز بھی رائیگاں گئے۔

 بھارت کی جانب سے  ہاردک پانڈیا، ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ابھیشیک شرما کی 61 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تلک ورما نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھکشانا، ونندو ہسارنگا اور دسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں