ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.3 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اوپنر سیف حسن کی 69 رنز کی اننگز کسی کام نہ آسکی، 9 بنگلایشی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 18 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اوپنر ابھیشیک شرما نے 37 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی، شبھمن گل 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شیوم دوبے 2 اور کپتان سوریا کمار یادیو 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
View this post on Instagram
تلک ورما کو تنظیم حسین نے 5 رنز پر آؤٹ کیا۔ہاردک پانڈیا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مسفیض الرحمان اور تنظیم حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلادیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر سوریا کمار الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بنگلادیش کے کپتان لٹن داس پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے جس کے بعد بھارت کے خلاف ٹیم کی قیادت ذاکر علی کررہے ہیں۔
ذاکر علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سوریا کمار نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے سپر فور کے میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بنگلادیش نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


