اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

غرور کا سر نیچا، بھارتی کپتان کو بالآخر پاکستانی کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

(25 ستمبر 2025): بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو جنہوں نے دو مقابلوں میں قومی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملایا انہیں آخری پاکستانی کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑ گیا۔

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارت سیاست کو میدان میں لے آیا۔ پہلے گروپ مرحلے اور پھر سپر فور میں پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے ٹاس کے وقت پاکستانی ہم منصب سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا اور میچ کے بعد بھارتی کھلاڑی بھی بغیر مصافحہ میدان سے واپس لوٹ گئے۔

بھارتی کھلاڑیوں کی اس حرکت پر دنیائے کرکٹ میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ سوریہ کمار یادیو نے بغض پاکستان میں میچ میں فتح کے بعد سیاسی بیان اور پھر پاکستانی ٹیم سے متعلق تضحیک آمیز گفتگو سے معاملہ کو مزید تلخ اور گھمبیر بنا دیا۔

تاہم بکرے کی ماں کب تک خیر مناتی کی مثل کے مترادف غرور کا سر اس وقت نیچا ہو گیا، جب بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو کو ہزاروں افراد کے مجمع کے سامنے ہاتھ ملانا پاکستانی کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑا اور اس منظر کو کیمروں نے بھی محفوظ کیا۔

جی ہاں گزشتہ روز سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش سے میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو نے پاکستان کے سابق معروف کرکٹر مشتاق احمد سے ہاتھ ملانے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کی اور خوشدلی سے ہاتھ ملایا۔

مشتاق احمد جو اس وقت بنگلہ دیشی ٹیم کے کوچ ہیں۔ میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے نہ صرف سوریہ کمار یادیو نے بلکہ پوری بھارتی ٹیم نے ان سے ہاتھ ملایا۔

بھارتی ٹیم کے مشتاق احمد سے ہاتھ ملانے کے بعد سوشل میڈیا پر سوریہ کمار یادیو اور بھارتی ٹیم کو خوب ٹرول کیا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو مسئلہ پاکستانی کرکٹرز سے نہیں بلکہ ان کی زیب تن کی گئی گرین جرسی سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوریہ کمار یادیو عمان کے کھلاڑی عامر کلیم کو گلے لگایا تھا۔ عامر کلیم کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ کراچی کے رہائشی ہیں۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی نژاد عمانی کرکٹر کو گلے لگا لیا

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں