(29 ستمبر 2025): ایشیا کپ کی ٹرافی کو اپنی ہی انا کی بھینٹ چڑھا کر بوکھلائے بھارتی کھلاڑیوں نے خالی ہاتھ فوٹو سیشن کرایا اور سیلفیاں لیں۔
دبئی میں ایشیا کپ 2025 جیتنے کے باوجود ٹرافی کو مودی سرکار کی انا کی بھینٹ چڑھانے کے بعد بوکھلائے ہوئے بھارتی کرکٹرز خفت مٹانے کے لیے بغیر ٹرافی خالی ہاتھ فوٹو سیشن کرایا اور سیلفیاں لیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بی سی سی آئی کی ایکس پر آفیشل سائٹ پر فخریہ طور پر پوسٹ کیا گیا۔
بی سی سی آئی اور بھارتی کرکٹرز کی ہٹ دھرمی پر دھرمی پر دنیا بھر میں ان کا مذاق بن رہا ہے اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار بھی ہو گئی ہے۔
بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور چہرے پر مصنوعی مسکراہٹ سجائے ٹرافی کے ساتھ پہلے گروپ فوٹو سیشن کراتے رہے اور اس کے بعد گراؤنڈ میں ہی پوز بناتے ہوئے خیالی ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔ ان میں سے کچھ تو بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کیں۔
Special Team
Special TriumphFrom Dressing Room to the Field of Play – Scenes right through the final moments before #TeamIndia completed a stunning win in #AsiaCup2025 #Final! pic.twitter.com/P2hfjarLQl
— BCCI (@BCCI) September 29, 2025
اس ویڈیو میں بھارتی ٹیم کے جیت کے آخری لمحات کے ساتھ پوری ٹیم اور منیجمنٹ کا بغیر ٹرافی فوٹو سیشن اور اس کے بعد ہاردک پانڈیا کا خیالی ٹرافی کے ساتھ سیلفی لیتے دکھایا گیا ہے۔
جب بی سی سی آئی خیالی ٹرافی کے ساتھ جشن منانے کی تصاویر اور وڈیوز پوسٹ کرنے پر نہ شرمایا تو پھر سوشل میڈیا صارفین کہاں چپ رہتے۔
ایک صارف نے فائنل میچ سے باہر ہونے والے ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ کے ساتھ ہمراہ ایک گروپ فوٹو لیا، جس میں تینوں ہاتھ میں خیالی ٹرافی تھامے ہوئے ہیں۔
OMG!… Shubman Gill’s Post with Asia Cup Trophy.#indvspak2025 #AsiaCupFinal #INDvPAK pic.twitter.com/YOUqV2LGi2
— IND Cricket & Memes (@INDCricketGuide) September 28, 2025
اسی طرح ایک صارف نے شبھمن گل اور ابھیشیک شرما کی فرضی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں دونوں کھلاڑی ایک جعلی ٹرافی لیے کھڑی ہیں۔
Meme of the tournament
#INDvPAK #AsiaCup2025 pic.twitter.com/ohFO3LkFA9— Syed Kawish Ali (@SyedKawishAli) September 28, 2025
ایک صارف نے بغیر ٹرافی اترے چہروں کے ساتھ بھارتی ٹیم کی اسٹیڈیم سے ہوٹل روانگی کی ویڈیو شیئر کر کے ان کے زخم پر نمک چھڑکنے کی کوشش کی۔
Indian players seemed upset while leaving the stadium trophy-less despite their Asia Cup victory.#TOKInAsiaCup #PakvsInd pic.twitter.com/PTDBC0QXQp
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) September 29, 2025
ایک اور صارف نے ایشیا کپ میں جسپرت بمراہ کی صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں تاریخی دھلائی اور پیسر کو ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ بنانے پر اس کی منظرکشی فرحان کی گود میں بمراہ کو دے کر کی ہے۔
واضح رہے کہ مودی سرکار کی معرکہ حق میں شرمناک شکست کی خفت مٹانے کی کوشش ایک بار پھر بھارت کو عالمی سطح پر رسوا کر گئی۔
بھارتی ٹیم نے ریکارڈ نویں بار ایشیا کپ جیتا لیکن اے سی سی کا صدر (محسن نقوی) پاکستانی ہونے پر مودی کے پاکستان فوبیا کی وجہ سے ان سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ تاہم یہ انکار خود ان کے گلے پڑ گیا اور انہیں خالی ہاتھ اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس لوٹنا پڑا۔
کیمرے کے پیچھے کیا ہوتا رہا؟ سلمان علی آغا نے بھارتی کرکٹرز کا پول کھول دیا
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔



