اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

انڈین کھلاڑیوں کے ڈرامے پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیا (16 ستمبر 2025): ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کرکٹرز کے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے پر خود بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی عمل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے پر خود ان کے ملک میں آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ دہشتگردی رکنی چاہیے، لیکن کھیل نہیں۔ کھیل کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔

کانگریس رہنما کارتی چدم برم بولے کہ کھیل اور سیاست کو اکٹھا نہیں کرنا چاہیے۔ کسی بھی ایونٹ میں مخالف ٹیم اپنی مرضی سے نہیں چنی جا سکتی۔

یونین منسٹر نے بھارتی کرکٹرز سے غیر اخلاقی رویے پر سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان کی موجودگی میں اولمپکس کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا؟

بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف براڈ کاسٹر اشیش رائے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پر غیراخلاقی رویہ اپنانے کا کہا۔ یہ سراسر منافقت ہے کہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔

اشیش رائے کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم سے میچ اسی طرح کھیلا جیسے نسل پرستی کے دور میں غیرسفید فارم ٹیمیں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔

پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملا کر کون سا آپریشن سندور جیت لیا، بھارتی وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں