ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ایشیا کپ 2025: کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کھلانے والا گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

(16 ستمبر 2025): کرکٹ میں میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ میں جواریوں کا اہم کردار ہوتا ہے ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جوا کھیلنے والا پکڑا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ میں میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے کئی کیسز سامنے آ چکے ہیں اور آئی سی سی سمیت متعلقہ بورڈ ان کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کرتے رہتے ہیں۔ تاہم اس جنٹلمین کھیل کو آلودہ کرنے والے جوئے کو مکمل ختم نہیں کیا جا سکا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 کے میچز میں بھی جوا کھیلا اور کھلایا جا رہا ہے تاہم پولیس نے ایک جواری کو پکڑ لیا ہے۔

یہ کارروائی راولپنڈی میں عمل میں لائی گئی ہے، جہاں رتہ امرال پولیس نے ایشیا کپ میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کھیلنے اور کھلانے والے شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔

آئی سی سی بھی سٹہ باز کمپنیوں کے دباؤ میں آگئی

پولیس نے گرفتار ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران میں گاہکوں کو میچز پر آن لائن جوا کھلانے کا انکشاف کیا ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ ملزم کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

جوئے کو فروغ دینے کا الزام یوراج، ہربھجن رائنا بڑی مشکل میں پھنس گئے

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں