ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش آمنے سامنے ہوں گے، فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔
پاکستانی ٹیم دبئی اسٹیڈیم میں آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں بنگلا دیش کو شکست دینا ہوگی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان نے 14اور بنگلہ دیش نے دو میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں، میچ میں حسن نواز کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی کامیاب ہوں گے۔
بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب ممکنہ طور پر فائنل مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔
اس کا فیصلہ آج انڈیا اور بنگلہ دیش اور کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچز کے نتائج پر ہوگا کہ کون سی دو ٹیمیں فائنل میں جائیں گی۔
تاہم اے آر وائی پوڈکاسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے طویل عرصہ سے دور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اپنی دبنگ رائے دے دی ہے۔
حسین طلعت ٹیم میں نہ ہوتے تو کیا ہوتا ؟ محمد حفیظ نے بتا دیا
فواد عالم نے کہا کہ میری خواہش اور دعا ہے کہ پاکستان ٹیم ایسا کھیلے کہ کپ جیت کر لائے، لیکن حقیقت جو ہے وہ بتانی چاہیے۔ پاکستان ٹیم اگر فائنل میں پہنچتی ہے تو اس کے ایشیا کپ جیتنے کے چانسز 40 فیصد ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جب ہم امریکا جیسی نو آموز ٹیم سے ہار سکتے ہیں تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے جب کہ وہ ٹیم تو آج کی ٹیم سے بہت بہتر تھی۔ امریکا سے پاکستان ٹیم کی ہار سے میرا دل ٹوٹ گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


