جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، پانڈیا فائنل سے آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (28 ستمبر 2025) ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور ہاردیک پانڈیا فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔

دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے فائنل سے چند لمحے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے کہ مین ان بلیو کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اس بڑے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ہاردک پانڈیا کی جگہ فائنل میچ میں رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر سری لنکا کے خلاف سپر فور مرحلے میں کے کھیلے گئے آخری میچ میں زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب فائنل میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کے بڑے میچ میں بھارت کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ہاردک پانڈیا کی جگہ رنکو سنگھ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ارشدیپ سنگھ کی جگہ شیوم دوبے کو بھی بڑے میچ میں موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بنگلہ دیش کے خلاف وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان آج بھی 1986، 1994 اور 2017 کی تاریخ دہرائے گا؟

اہم ترین

مزید خبریں