منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

’’ایشیا کپ جیتنے کا پاکستان کا چانس کتنے فیصد؟‘‘ قومی ٹیسٹ کرکٹر نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (24 ستمبر 2025) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ جیتنے کا کتنا چانس ہے اس حوالے سے قومی ٹیسٹ کرکٹر نے اپنی رائے پیش کر دی۔

ایشیا کپ یو اے ای میں کھیلا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر فائنل مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

اس کا فیصلہ آج انڈیا اور بنگلہ دیش اور کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچز کے نتائج پر ہوگا کہ کون سی دو ٹیمیں فائنل میں جائیں گی۔

تاہم اے آر وائی پوڈکاسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے طویل عرصہ سے دور ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اپنی دبنگ رائے دے دی ہے۔

فواد عالم نے کہا کہ میری خواہش اور دعا ہے کہ پاکستان ٹیم ایسا کھیلے کہ کپ جیت کر لائے، لیکن حقیقت جو ہے وہ بتانی چاہیے۔ پاکستان ٹیم اگر فائنل میں پہنچتی ہے تو اس کے ایشیا کپ جیتنے کے چانسز 40 فیصد ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جب ہم امریکا جیسی نو آموز ٹیم سے ہار سکتے ہیں تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے جب کہ وہ ٹیم تو آج کی ٹیم سے بہت بہتر تھی۔ امریکا سے پاکستان ٹیم کی ہار سے میرا دل ٹوٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ اسے اگر قیادت سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن ٹیم میں تو شامل کیا جا سکتا تھا۔ اس کی قیادت سے ہٹ کر ذاتی پرفارمنس بھی ہیں۔

میزبان نے طویل عرصہ سے قومی ٹیم سے دور فواد عالم سے سوال کیا کہ آپ کو ہم کھیل کے میدان میں دیکھیں گے یا پریس کانفرنس میں۔ اس پر فواد نے جواب دیا کہ جلد ہی دونوں میں سے کسی ایک جگہ نظر آؤں گا۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں