پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ شاندار میچ جیتا ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کی فائٹ پر فخر ہونا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں پاکستانی ٹیم نے کئی میچز اپنے نام کیے ہیں۔
مائیک ہیسن کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی نے نظم و ضبط سے بولنگ کی، شاندار نتائج سامنے آئے، دبئی کی پچ چیلنجنگ تھی، ابتدائی اوورز میں بیٹنگ مشکل رہی۔
اس سے قبل پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔
پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے زیر کرکے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
فائنل میں بتا دیں گے، کون کتنے پانی میں ہے، شاہین شاہ کا بھارتی کپتان کو کرارا جواب
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈر نے فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔


