ایشیا کپ 2025 کے دسویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 147 رنز کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، شاہین آفریدی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
راہل چوپڑا 35 رنز بناسکے، دھروو پراشار 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، شاہین آفریدی اور حارث نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا تھا۔
فخر زمان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان سلمان آغا 20 رنز بناکر کر پویلین لوٹ گئے۔
حسن نواز 3 اور خوشدل شاہ 4 رنز بناسکے، شاہین آفریدی نے 29 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سمرن جیت سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
قبل ازیں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر سلمان علی آغا الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے عمان کے خلاف پہلے میچ میں 93 رنز سے کامیابی حاصل کی اور بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


