منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

پاکستانی اور بھارتی کپتانوں نے الگ الگ پریزنٹرز سے گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (28 ستمبر 2025): بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور ٹاس کے موقع پر بھارتی اور پاکستانی کپتانوں نے الگ الگ پریزنٹرز سے بات کی۔

ایشیا کپ 2025 کا فائنل آ گیا لیکن بھارت کا غرور اور ہٹ دھرمی ختم نہیں ہوئی۔ فائنل کے موقع پر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دو پریزنٹرز میدان میں آئے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ہم وطن روی شاستری سے بات کی جب کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے سابق قومی کرکٹر وقار یونس سے بات کی۔

ٹاس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہم آج ہدف کو حاصل کرنا چاہیں گے اس لیے پہلے فیلڈنگ کر رہے ہیں۔

قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم پرجوش ہے۔ پہلے بیٹنگ کرنے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

اس سے قبل بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں نے گروپ اور سپر فور مرحلے میں پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کو پیروں تلے روند دیا تھا۔ اس کے بعد فائنل سے قبل ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان سے ساتھ فوٹو بنوانے سے گریز کیا۔

پاکستان آج بھی 1986، 1994 اور 2017 کی تاریخ دہرائے گا؟

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں