اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

صرف 33 رنز کے اضافے سے 9 وکٹیں گنوائیں، 32 ڈاٹ بالز کھیلیں!

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (28 ستمبر 2025): پاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر فلاپ شو پیش کیا صرف 33 رنز کے اضافے سے 9 وکٹیں گنوائیں اور 32 ڈاٹ بالز کھیلیں۔

ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان ٹیم صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ بیٹنگ اور اوپنر کے شاندار آغاز کے باوجود بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رنز تھا۔ اس موقع پر فخر زمان 35 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تو وکٹوں کی ایسی جھڑی لگی کہ گرین شرٹس کی 9 وکٹیں 33 رنز کے اضافے سے گر گئیں اور 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

پاکستانی بیٹرز کے بڑا اسکور نہ کرنے کی ایک وجہ جہاں پے در پے وکٹیں گرنا تھیں۔ وہیں وہ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کھیلنے پر قابو نہ پا سکے اور 5 اوورز سے زائد بغیر کوئی رن بنائے کھیلے۔

قومی بلے بازوں نے 19.1 اوورز یعنی 115 گیندوں پر 32 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا۔ گرین شرٹس کی سست بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کے علاوہ کوئی اور بلے باز بھارتی بولرز کو ایک بھی چھکا نہ مار سکا۔

پاکستانی بیٹنگ میں مجموعی طور پر 10 چوکے مارے گئے۔ 9 چوکے ٹاپ تھری بلے بازوں نے لگائے اور دسواں چوکا لوئر آرڈر میں 10 ویں نمبر پر آنے والے حارث رؤف نے مارا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے 5 بڑے فائنل تاریخ کی نظر میں

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں