ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر تنہا کپتان کچھ نہیں کر سکتا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (28 ستمبر 2025) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کپتان تنہا کچھ نہیں کر سکتا۔

اے آر وائی نیوز وزیراعظم جو اس وقت لندن میں ہیں۔ انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں گفتگو اور اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے۔ 100 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر تنہا کپتان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا جنگ میں فتح حاصل کی، کھیل میں بھی جیت ضروری ہے۔ کہ دعا ہے ہم آج بھی بھارت کو ہرائیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جب دو ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو ایک کی جیت اور دوسرے کی ہار ہوتی ہے۔ تاہم اسپورٹس مین اسپرٹ کو برقرار رکھنا چاہے اور کھیل کو کھیل کی طرح رہنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جب ہمارے کھلاڑیوں کو اکسایا جائے گا تو اس کا جواب بھی آئے گا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی ٹیم سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ تحمل سے کھیلیں اور دباؤ ہرگز نہ لیں، آج آپ کا ہی دن ہے۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں