پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

ایشیا کپ فائنل: رانا ثنااللہ نے قومی ٹیم کو کیا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کا آخری امتحان آج ہوگا، دو روایتی حریف بھارت اور پاکستان مدمقابل ہوں گے، دبئی میں ایشیا کپ کے حتمی معرکے کا میدان آج سجے گا 41سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت ایشیا کپ فائنل ہوگا۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل پاکستانی سیاستدانوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے قومی ٹیم کیلئے پیغام دیا کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں ہارجیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے سب کھلاڑی محنتی اور جیت کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے مشورہ دیا ہے کہ ہار جیت کاخوف دل سےنکال کر ڈٹ کر میچ کھلیں، معرکہ حق نہیں  کھیل کا میدان ہے اسے کھیل کا میدان ہی سمجھنا چاہیے بھارتی کھلاڑیوں نےجو حرکتیں کی انکی مذمت کرنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج بھارت کے غرور کو خاک میں ملانے کا دن ہے، شاہین میچ کا پانساپلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو دعا ہی نہیں چاہیے دوا بھی کرنا ہوگی، اچھا کھیلیں تو کامیابی یقینی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایشیا کپ فائنل میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ آج شاہین شاندار کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کرینگے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں