کراچی (26 ستمبر 2025): ایشیا کپ میں صائم ایوب اب تک بیٹنگ میں ناکام اور بولنگ میں کارآمد رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا۔
یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ میں پاکستان کے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، جن کی ایک پہچان ان کا نو لک شاٹ بھی ہے۔ تاہم ایونٹ میں وہ نو لک شاٹ کیا لگاتے بیٹنگ میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔
صائم ایوب جنہیں ماضی قریب میں بہترین کارکردگی پر مبصرین مستقبل کا سعید انور قرار دیتے رہے ہیں۔ وہ ایشیا کپ کے چھ میچوں میں یکسر ناکام رہے اور ایک ٹورنامنٹ میں انفرادی رن کا کھاتہ کھولے بغیر 4 بار آؤٹ ہو چکے ہیں اور ان کا مجموعی اسکور 23 اور سب سے زیادہ اسکور 21 ہے۔
مستند بلے باز کی حیثیت سے شامل صائم ایوب کے بیٹ سے ایک جانب رنز نہیں نکل رہے، لیکن دوسری جانب جب جب انہوں نے گیند تھامی مخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں اور اب تک 8 وکٹوں کے ساتھ رواں ایشیا کپ کے بہترین بولرز کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ اس کے برعکس 23 رنز کے مجموعے کے ساتھ وہ بیٹرز کی فہرست میں 54 ویں نمبر پر ہیں۔
ان کی اس الٹ کارکردگی پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
سعید انور اپنے پاکستان کرکٹ کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ 90 کی دہائی کے اسٹائلش اوپنر اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں (20) بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ یہ اعزاز 22 سال بعد بھی کوئی نہیں توڑ پایا ہے۔ تاہم بابر اعظم 19 سنچریوں کے ساتھ انکے ہم پلہ ہونے سے ایک قدم پیچھے ہیں۔
دوسری جانب سعید انور پاکستان کے مایہ ناز اسپنر رہے ہیں جنہوں نے تن تنہا قومی ٹیم کو کئی میچز میں فتوحات دلائیں۔
کچھ صارفین نے مبصرین کے ان کو مستقبل کا سعید انور قرار دیے جانے کی رائے کی بنیاد پر دلچسپ پوسٹ کی اور لکھا کہ ہم تو انہیں اب تک سعید انور سمجھتے رہے، جب کہ وہ تو سعید انور نکلے۔
Hum "Saeed Anwar” smjty rahy wo "Saeed Ajmal” nikl aya , Saim Ayub is changing the match with his outstanding bowling #PAKvBAN pic.twitter.com/Z86dlyrzAe
— Adv. Mian Omer (@Iam_Mian) September 25, 2025
ایک صارف نے شیر اور بلی کی تصویر اس دلچسپ تبصرے کے ساتھ شیئر کی، جس
— Out Of Context Cricket (@GemsOfCricket) September 26, 2025
میں انہوں نے لکھا کہ صائم بیٹ کے ساتھ بلی جب کہ گیند کے ساتھ شیر لگتے ہیں۔
ایک اور صارف نے ان کے چار (0) کو آڈی گاڑی کے لوگو سے تشبیہہ دیتے ہوئے صائم ایوب کو آڈی گاڑی کا برانڈ ایمبیسڈر قرار دے ڈالا۔
Saim Ayub Saim Ayub
with bat with ball #PAKvsBAN #AsiaCup2025 pic.twitter.com/cxuOneA3ay— Gulshan Zahra (@GZ_Vibes) September 25, 2025
کئی کرکٹ ویب سائٹ نے بھی صائم ایوب کے ایشیا کپ میں چوتھے ڈک کو نمایاں انداز میں خبروں اور سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے۔
Saim Ayub now has four ducks in Asia Cup 2025 pic.twitter.com/QMgYFC9oi5
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 25, 2025
واضح رہے کہ نوجوان بیٹر نے ایشیا کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے تینوں میچوں میں ڈک حاصل کرنے کی ہیٹ ٹرک کی۔ وہ عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف کوئی رن نہ بنا سکے۔ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف 21 اور سری لنکا کے خلاف صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف وہ ایک بار پھر صفر پر پویلین لوٹے۔


