بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

فائنل میں بتا دیں گے، کون کتنے پانی میں ہے، شاہین شاہ کا بھارتی کپتان کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای (25 ستمبر 2025): پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں فائنل میں بتا دیں گے کون کتنا پانی میں ہے۔

یو اے ای میں جاری ایشیا کپ اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا نتیجہ طے کر دے گا کہ اتوار کو فائنل میں بھارت کے مدمقابل ٹیم کون سی ہوگی۔ تاہم ماہرین فائنل میں روایتی حریفوں کے ٹاکرے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش سے اہم میچ سے قبل بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں۔ فائنل میں پہنچے تو بھارت بتا دیں گے کہ کون کتنے پانی میں ہے۔

شاہین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہے، کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد بلو شرٹس کپتان سوریا کمار یادیو کا متکبرانہ انداز میں کہنا تھا کہ پاکستان کا اب ہم سے کوئی مقابلہ نہیں رہا ہے۔ ہمارا اب ان سے جیت کا تناسب 10 ایک ہی ہے۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے بھارتی کپتان کو آئینہ دکھاتے ہوئے اب تک کے اعداد وشمار دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت صرف ٹی 20 میں گرین شرٹس سے آگے ہے جب کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے کی فتوحات میں واضح سبقت حاصل ہے۔

سوریا کمار یادیو نے پاکستانی ٹیم کا مذاق اُڑا دیا

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں