جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

آپ ایشیا کپ کا فائنل جیت کر بھارتی ٹیم سے ہاتھ ملائیں، یونس خان کا پاکستان ٹیم کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (24 ستمبر 2025): سابق قومی کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم آپ سے ہاتھ نہیں ملا رہی لیکن میچ جیت کر آپ ان سے ہاتھ ملائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نیپا اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشیا کپ میں اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوتا ہے تو پھر مزا ہی آ جائے گا۔

یونس خان نے نو شیک ہینڈ ایشو پر کہا کہ بھارتی کرکٹرز کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔ اگر وہ ہاتھ نہیں ملا رہے تو فائنل جیت کر آپ ان سے مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھائیں اور ثابت کریں کہ آپ بہترین اسپورٹس مین ہیں۔ بھارتی کھلاڑی اپنی حکومت کی ہدایت پر ہم سے ہاتھ نہیں ملا رہے، لیکن سیاست اور کھیل کو الگ الگ ہونا چاہیے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ بھارت کی ٹیم کمزور ہے اور نہ ہی پاکستان کی، لیکن جیت کے لیے اچھا کھیلنا ضروری ہے اور میچز اچھی پلاننگ کے ذریعہ ہی جیتے جاتے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے اور باصلاحیت کرکٹرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں تبدیلیاں کم ہوتی ہیں، جو ان کا پلس پوائنٹ ہے۔ بھارت کے کھلاڑیوں کو پتہ ہوتا ہے انہیں کھیلنا ہے۔ پاکستان کو بھی زیادہ تبدیلیوں سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ چینجز نے کمبی نیشن خراب ہوتا ہے۔
یونس خان نے ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں آل راؤنڈر بننے کی پوری صلاحیت ہے۔ وہ گراؤنڈ میں کھیلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اگر شاہین شاہ بیٹنگ کر سکتا ہے تو دوسرے کیوں نہیں کر سکتے۔ سیاست سے باہر نکلیں اور اپنے لیے نہیں بلکہ ملک وقوم کے لیے کھیلیں۔

سابق قومی کپتان نے کہا کہ یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ٹیم ایشیا کی نمبر ون یا نمبر ٹو نہیں۔ جس دن جو ٹیم جیتے گی، وہی نمبر ون پوزیشن کی حقدار ہے۔ افغانستان کے ساتھ بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا وہاں بڑی عزت ملی۔ افغان ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی میرے سامنے ہی بڑے ہوئے ہیں۔

+ posts

علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں