ایشیا کپ بنگلادیش میں 2027 کو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت کے رویے کی مذمت کی گئی، بھارت کی جانب سے ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانے کی بھی مذمت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینا بھی غلط قرار دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم مودی سرکار کی ایما پر ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی وصول نہ کرنے پر ناصرف دنیائے کرکٹ بلکہ بھارت میں بھی رسوا ہو رہی ہے اور اس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
Asia Cup 2025- All News and Updates
ایسے میں لوگوں کے ذہنوں میں سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر بھارت کو ٹرافی نہیں ملی تو ایشیا کپ کی ٹرافی اس وقت کہاں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے اس حوالے سے باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی دبئی میں ہی موجود ہے۔
اس سے قبل سیاست دان ششی تھرور اور سابق کپتان کپل دیو نے بھی کہا تھا کہ جب پاکستان سے کھیل رہے ہیں تو ان سے ہاتھ بھی ملانا چاہیے اور ٹرافی بھی لینی چاہیے تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


