سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کردیا۔
ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو دو رنز سے شکست دی، افغانستان کی ٹیم سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کے تعاقب میں 289 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
محمد نبی نے 32 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے، حشمت اللہ نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی اور 59 رنز بنائے۔
راشد خان نے 27 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
End of an incredible inning by Mohammad Nabi! 👏👏
The moment when @MohammadNabi007 walked off the field after a magnificent inning tonight, when he scored 65 runs off just 32 deliveries including 6 fours and 5 towering sixes. 🤩#AsiaCup2023 | #SuperCola | #WakhtDyDaBarya pic.twitter.com/jK7GIGAKqE
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) September 5, 2023
سری لنکا کی جانب سے کاسن راجیتھا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈی سلوا اور ولالیگا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیاتھا۔
افغانستان کو سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 37.1 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
What an unfortunate end to a batting effort with practically no errors! Kusal Mendis’ flawless innings of 92 ended abruptly in a bizarre run-out at the non-striker’s end, off a dropped catch. 🤯#AsiaCup2023 #AFGvsSL pic.twitter.com/sipkgxY9Zc
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 5, 2023
سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 92 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، نسانکا 41 اور کرونا رتنے نے 32 رنز بنائے۔
اسالنکا نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، تھکشانا 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، راشد نے دو اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔