اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی شعبے میں بھی اچھا نہیں کھیلا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 32 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، فخر زمان نے 27 رنز بنائے، افتخار احمد اور آغا سلمان نے 23، 23 رنز بنائے ،کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے، انہوں نے ہمارے بولرز کے خلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلی۔

بابر اعظم نے کہا کہ جسپریت بمراہ اور سراج نے بہترین بولنگ کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں