بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ فاسٹ بولر کو دے دیا۔

پاکستان نے بنگلادیش کا194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

حارث رؤف کو میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں خاص طور پر فاسٹ بولرز کو جاتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف نے شاندار بولنگ کی، کوشش کریں گے کہ بھارت کے خلاف بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا کہ اسپنرز کے خلاف کام کیا تھا اور اس میں کامیابی ملی، میری خواہش ہے ہمارے بولرز ورلڈ کپ میں بھی ایسے ہی پرفارم کریں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 10 ستمبر کو کولمبو میں کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں