جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

’سواگت نہیں کرو گے ہمارا‘ فائنل سے قبل پاکستانی شائقین نے دلچسپ میمز بنادیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل سے قبل پاکستان کے کرکٹ شائقین نے دلچسپ میمز بنادیں۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور فہیم اشرف نے پچ کا معائنہ کیا ہے، پچ وہی ہوگی جو 14 اور 21 ستمبر کو پاک بھارت میچ میں تھی۔

تاہم شائقین کرکٹ میچ کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور سوشل میڈیا پر دلچسپ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔ ایک صارف نے دبنگ فلم کی سلمان خان کی تصویر لگائی اور لکھا کہ ’سواگ نہیں کرو گے ہمارا۔’

دوسرے صارف نے ایک بچے کی غصے میں تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’فائنل میں مل۔‘

مطاہر ایوب نامی صارف نے ہیرا پھیری کی پریش راول کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’اتوار کو آ۔۔۔۔۔اتوار کو مست نہا دھو کر آ۔۔‘

اس کے علاوہ ایک اور فلم کی تصویر شیئر کی گئی جس میں پوچھا گیا کہ پاکستان کہاں ہے؟ جواب میں لکھا کہ فائنل میں ہے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کل کے میچ میں پاکستان کی ٹیم بھارت کو سرپرائز دے گی۔

Website |  + posts

صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں